مقبوضہ کشمیر میں 14 نوجوانوں کی شہادت پر مکمل ہڑتال
تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بھی معطل
مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم اور 14 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے خلاف مکمل ہڑتال ہوئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز مکمل بند رہے۔ گزشتہ روز بھارت کی قابض فورسز نے مقبوضہ وادی میں کارروائی کرتے ہوئے 14 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔ جبکہ احتجاجی مظاہروں پر تشدد اور فائرنگ کے نتیجے میں 50 سے زائد کشمیری زخمی ہوئے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آج مکمل ہڑتال کی گئی۔ حریت قیادت کی اپیل پر تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے۔ بھارتی انتظامیہ نے وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل کردی ۔
کشمیریوں کی شہادت پر احتجاج روکنے کے لئے کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی فوج کی اضافی نفری تعینات کی جبکہ خاردار تاریں لگا کر راستے بند کردئیے گئے۔
علاوہ ازیں وادی میں دو مختلف حملوں میں چار بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ جموں میں راجوڑی کے علاقے سندربنی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب پلوامہ کے علاقے ترال میں بھی فائرنگ سے بھارت کے نیم فوجی دستے کا ایک اہلکار مارا گیا۔