نیب نے نوازشریف مریم اور صفدر کی سزا معطلی کا فیصلہ چیلنج کردیا
ہائیکورٹ نے مقدمے کے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا، نیب کی درخواست
نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کی سزا معطلی کےاسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نوازشریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائی کورٹ نے مقدمے کے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا، ہائی کورٹ نے اپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواستیں سننے کاحکم دیا تھا تاہم ہائیکورٹ نے اپنے ہی حکم نامہ کے برخلاف درخواستوں کی سماعت کی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف، مریم اور صفدر جیل سے رہا، جاتی امرا پہنچ گئے
چند روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نےاحتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو رہا کرنے کا حکم دیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : بادی النظرمیں سزائیں زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتیں
واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی جب کہ حسین اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دیا گیا۔