ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کردی گئی
پرویزمشرف نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے صحت جرم سے انکار کردیا۔
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر ججز نظر بندی کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے تاہم سابق صدر نے اپنے اوپرلگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے صحت جرم سے انکار کردیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی نے چک شہزاد میں قائم سب جیل قرار دیئے گئے سابق صدر کے فارم ہاؤس میں کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران سابق صدر کو ان پر عائد فردجرم پڑھ کرسنائی گئی۔ پرویزمشرف نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 جون تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ سے شہادتیں طلب کرلی ہیں۔
واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف پر الزام ہے کہ انہوں نے 3 نومبر 2007 کو ایمرجنسی نافذ کرکے اعلیٰ عدلیہ کے کئی ججوں کو ان کے گھروں میں نظر بند کردیا تھا۔