کراچی کٹی پہاڑی پردو دھماکے رینجرزاورپولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی
ملزمان رینجرز کی چوکی کے قریب دستی بم پھینک کرفرارہوگئے اوراس کے کچھ دیر بعد ہی دوسرا دھماکا ہوگیا،ایس ایس پی غربی
کٹی پہاڑی پر 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں سمت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی کراچی غربی آصف اعجاز شیخ کے مطابق کٹی پہاڑی کے قریب نامعلوم ملزمان رینجرز کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کر کے فرار ہوگئے. حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جس کے کچھ ہی دیر بعد قریب ہی نصب بارودی مواد پھٹ گیا، دھماکے میں 3 رینجرز اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے،دھماکوں کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا. دوسری جانب زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔