آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر کی ملاقات
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر پال جونز نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سفیر پال جونز نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل جاوید باجوہ اور امریکی سفیر پال جونز کے مابین ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور بالخصوص افغانستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔