ہماری حکومت میں مہنگائی کے سوئے ہوئے سانپ کو موجودہ حکومت نے جگادیا خورشید شاہ

غریبوں کی بات کرنے والوں نے غریب کا بجٹ نہیں دیا، ہائبرڈ گاڑیوں پر ریلیف دیا لیکن سائیکل پر نہیں، سید خورشید شاہ

پی آئی اے اور ریلوے جیسے ادارے کو ٹھیک کیا جائےخدارا انہیں بیچا نہ جائے، خورشید شاہ فوٹو: فائل

قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت نے مہنگائی کے سانپ کو ڈنڈے مارکر سلادیا تھا لیکن حکومت نے اسے دودھ پلا کر پھر جگادیا ہے۔


قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ پر خورشید شاہ نے بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو آج اجلاس میں موجود ہونا چاہئے تھا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے نہ بڑھنے پر ان کا کہنا تھا جس دلہا نے شادی کی پہلی رات اپنی دلہن کو کوئی تحفہ نہیں دیا وہ ساری زندگی کوئی تحفہ نہیں دے گا،خورشید شاہ کے اس جملے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم یہاں شادی کرنے نہیں حکومت کرنے آئے ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ حق مہر بعد میں دیا گیا تو اس کا کیا فائدہ۔

سید خورشید شاہ کا کہنا تھا غریبوں کی بات کرنے والوں نے غریب کا بجٹ نہیں دیا، ہائبرڈ گاڑیوں پر ریلیف دیا لیکن سائیکل پر نہیں۔حکومت عملی کام کرے آج تک کسی وزیر خزانہ نے نہیں کہا کہ خزانہ خالی ہے۔ انہوں نے کہا پی آئی اے اور ریلوے جیسے ادارے کو ٹھیک کیا جائے لیکن خدارا انہیں بیچا نہ جائے۔
Load Next Story