چمن پرانا چمن کے قریب بس الٹنے سے 15 افراد جاں بحق 18 زخمی

حادثہ پرانا چمن کے علاقے میں بس کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

زخمیوں کو اپنی مدم آپ کے تحت ڈسٹرکٹ سول اسپتال چمن منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

پرانا چمن کے قریب بس کے الٹنے سے 15 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ پرانا چمن کے علاقے میں بس کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جہاں بس بے قابو ہوکر پہلے درخت سے جا ٹکرائی اور پھر لڑکھڑا کر گہری کھائی میں جاگری جس سے کے نتیجے میں بس میں سوار 15 مسافر جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اپنی مدم آپ کے تحت ڈسٹرکٹ سول اسپتال چمن منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
Load Next Story