پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی ڈاکٹر شہلا کی درخواست ضمانت منظور

عدالت کا خاتون ڈاکٹر کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم

عدالت کا خاتون ڈاکٹر کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم - فوٹو: فائل

PARIS:
عدالت نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی خاتون ڈاکٹر شہلا کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ڈپلومیٹک انکلیو میں پولیس سے بدتمیزی کرنے والے خاتون ڈاکٹر کے خلاف جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ڈاکٹر شہلا کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ڈپلومیٹک انکلیو میں پولیس سے بدتمیزی کرنے والی خاتون بھی 'اسپتال' داخل

واضح رہے سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں جب پولیس اہلکار نے بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی روکی تو اس میں سوار خاتون نے نا صرف پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی بلکہ کسی بڑے سے بات کروا کر چلی بھی گئی۔ وزیر مملکت کے نوٹس کے بعد خاتون کو گرفتار کرلیا گیا، خاتون کی شناخت ڈاکٹر شہلا کے نام سے ہوئی تھی۔
Load Next Story