موسیقی سے موسموں کے رنگ بدل جاتے ہیں گلوکارعالمگیر

اس وقت معیاری گانے کے ساتھ معیاری لکھنے کی بھی اشد ضرورت ہے، عالمگیر

اس وقت معیاری گانے کے ساتھ معیاری لکھنے کی بھی اشد ضرورت ہے، عالمگیر فوٹو: فائل

گلوکارعالمگیرنے کہاہے کہ موسیقی سے موسموں کے رنگ بدل جاتے ہیں مجھے اچھا سننے کے ساتھ اچھا گانا بھی پسند ہے۔


پاکستان کی سرزمین پر بہت معیاری اور سریلا گانے والے پیدا ہوئے ہیں ہمارے گلوکاروں نے دنیا بھر میں اپنے کام سے خود کو تسلیم کروایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ہر دور میں ہمارے ہاں ایک دوایسے گانے والے موجودرہے ہیں کہ جنھوں نے اپنی گائیکی سے لوگوں کومحذوذ کیا ہے اس وقت معیاری گانے کے ساتھ معیاری لکھنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔

ہمارے ہاں لکھنے والوں کا فقدان ہے ایک سوال کے جواب میں عالمگیر کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان واپس لوٹ کرکئی محفلوں میں شرکت کرکے لطف آیا مگر کوک اسٹوڈیو کے لیے گانا ایک نیا تجربہ تھا، عوام میرے کام کواس وقت بھی ماضی کی طرح پسند کرتے ہیں یہ بات میرے لیے سب سے زیادہ خوشی کی ہے اور یہ ہی میرا سرمایہ ہے۔
Load Next Story