تاجر سے 10 لاکھ بھتہ طلب کرنیوالی نوکرانی نکلی داماد بھی گرفتار
ملزمہ کا پورا کنبہ جرائم پیشہ ہے، پولیس، شوہر اور بیٹا قتل کے الزا م میں گرفتار، 3 روز قبل ایک بیٹا اسٹریٹ کرائم۔۔۔
کلفٹن انویسٹی گیشن پولیس نے ارشد پپو کے نام پر تاجر سے موبائل فون کے ذریعے 10 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والے ساس اور داماد کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمہ گزشتہ 6 سال سے تاجر کے گھر میں ملازمت کر رہی تھی،تفصیلات کے مطابق کلفٹن انویسٹی گیشن پولیس نے ارشد پپو کے نام پر اسٹریٹ نمبر 24 فلیٹ نمبر 202 توحید کمرشل کے رہائشی امپورٹ ایکسپورٹ کا کاروبار کرنے والے تاجر اسلم خان ولد طوطی خان اور ان کی اہلیہ کو فون کرکے 10 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والی ملزمہ میرا بائی زوجہ مختار کو کلفٹن فیز 5 توحید کمرشل نزد بریانی سینٹر کے قریب سے گرفتار کرلیا جبکہ گرفتار ملزمہ کی نشاندہی پر ملزمہ کے داماد وقار ولد افتخار احمد کو بھی گرفتار کرکے 2 موبائل فون برآمد کرلیے۔
کلفٹن پولیس اسٹیشن کے انویسی گیشن افسر چوہدری سلیم نے ایکسپریس کو بتایا کہ گرفتار ملزمان نے8 جون کو تاجر اسلم خان اور ان کی اہلیہ کو موبائل فون پر کالز کیں تھیں اور اپنا تعلق ارشد پپو گروپ سے ظاہر کرتے ہوئے 10لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور بھتہ نہ دینے پر مقامی تاجر کے بیٹے کبیر کو اغوا کرنے کی دھمکی دی تھی۔ واضح رہے کہ ارشدد پپو گینگ وار کے دوران 3 ماہ قبل ہلاک ہوچکا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے متعدد مرتبہ تاجر کو موبائل فونز پر کال کرکے بھتہ طلب کیا جس پر تاجر اسلم خان کی مدعیت میں کلفٹن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا،ملزمہ گزشتہ 6 سال سے تاجر اسلم خان کے گھر پر ملازمت کر رہی تھی اور اس کا آبائی تعلق میرپور خاص سے ہے جبکہ کراچی میں نیلم کالونی میں رہائش پذیر ہے ، انھوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری موبائل فون نمبر ٹریکنگ کی مدد سے عمل میں آئی ہے۔
گرفتار ملزمہ کی پوری فیملی جرائم پیشہ ہے اورگرفتار ملزمہ کا شوہر درخشاں تھانے میں اور ایک بیٹا علی لانڈھی تھانے کی حدود میں قتل کے مقدمات میں گرفتار ہیں جبکہ ملزمہ کے ایک بیٹے جہانگیرکو 3 روز قبل گذری پولیس نے رنگ ہاتھوں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمہ نے گفتگو میں اپنی غلطی کا اعتراف بھی کیا ہے۔