نیورومبرگ ویمنز ٹینس سیمونا نے کیریئر کی پہلی ٹرافی جیت لی
فائنل میں جرمن حریف آندریا پیٹکووک کو شکست ، برمنگھم میں کروشیا کی جواں سال ڈونا کی فائنل میں رسائی.
LAHORE/ISLAMABAD:
رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے کیریئر کی اولین ٹرافی جیت لی، انھوں نے کلے کورٹ ایونٹ کے فائنل میں میزبان آندریا پیٹکووک کو ہرادیا۔
برمنگھم ویمنز ٹینس میں کروشیا کی جواں سال ڈونا ویکس نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی،کوارٹر فائنل میں ایلیسون ریسکی کے ہاتھوں شکست کھانیو الی جرمن پلیئر سبائن لیسکی نے امپائر اور ایونٹ ریفری سے جرح کی، ہال مینز ٹینس میں سوئس ماسٹر راجرفیڈرر نے ٹامی ہاس سے گذشتہ برس کی ناکامی کا حساب چکتاکرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی،سیزن کے پہلی ٹرافی کیلیے انھیں روسی حریف میخائل یوزنی کا چیلنج درپیش ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نیورومبرگ میں رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے کیریئر کی پہلی ڈبلیو ٹی اے ٹرافی جیت لی، انھوں نے نیورومبرگ کلے کورٹ کے فائنل میں جرمن حریف آندریا پیٹکووک کو 6-3،6-3 سے شکست دی، اپنے لانگ بال گیم کی بدولت سیمونا نے ایک گھنٹے 24 منٹ کی آزمائش کے بعد میزبان پلیئر کا بوریا بستر گول کردیا، سیمونا کی اس سے قبل بہترین کارکردگی رواں سیزن میں روم ماسٹرز کے سیمی فائنل میں رسائی تھی، ماضی میں دنیا کی 10 سرفہرست پلیئرزمیں شامل رہنے والی پیٹکووک فی الوقت عالمی درجہ بندی میں 109ویں پوزیشن پر ہیں،پیہم انجریز مسائل کے سبب کھیل سے دور رہنے والی پیٹکووک کا یہ 2011 کے بعد کسی ایونٹ کا پہلا فائنل تھا۔
برمنگھم ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ میں کروشیا کی جواں سال ڈونا ویکس نے سلواکین حریف میگدیلینا ریبریکووا کو 7-6(7/2)، 1-6 اور 6-3 سے مات دیکر فائنل کا پروانہ پانے میں کامیاب ہوگئیں، اس سے قبل کوارٹر فائنل میں ایلیسون ریسکی نے سبائن لیسکی کو 7-6(7/2)،2-6 اور 6-4 سے مات دے دی، بارش کے سبب دوسرے دن مکمل ہونے والے اس میچ میں غیرمتوقع شکست پر جرمن پلیئر سبائن لیسکی نے چیئرامپائر لوسی گرانٹ اور ٹورنامنٹ ریفری سے بھی پوائنٹ تنازع پر طویل بحث بھی کی۔
دوسری جانب ہال مینز ٹینس میں ٹاپ سیڈ راجرفیڈرر اور میخائل یوزنی نے فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنالی، سیمی فائنلز میں سوئس ماسٹر فیڈرر نے جرمن حریف ٹامی ہاس کو 3-6،6-3 اور 6-4 سے شکست دیکر 2012 کی شکست کا انتقام لے لیا،فیڈرر آٹھویں مرتبہ ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے اور پانچ مرتبہ ومبلڈن سے قبل یہ ٹرافی اپنے نام کرچکے ہیں، فیڈرر سیزن میں اپنے پہلے ٹائٹل سے ایک فتح کی دوری پر پہنچ گئے،روسی پلیئر میخائل یوزنی نے سیکنڈ سیڈ فرنچ پلیئر رچرڈ گیسکوئٹ کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-3،6-2 سے مات دی۔