گارمنٹس فیکٹری میں جاں بحق 6 افراد کی تدفین کل ہوگی
سرد خانے میں رکھی 6 افراد کی لاشیں کئی ماہ سے ورثا کی منتظر تھیں،کوئی وارث نہ آسکا.
لاہور:
سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 6 نامعلوم افراد کی میتوں کو پیر کی دوپہر ایدھی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال 11 ستمبر کو بلدیہ ٹاؤن میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی ملکی تاریخ کی ہولناک آتشزدگی میں260 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے،لاشوں کی شناخت کے لیے متعدد بار ڈی این اے ٹیسٹ لیے گئے جس کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جاتا رہا تاہم سانحے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 6 ایسے افراد کی لاشیں ایدھی سرد خانے میں ورثا کی منتظر تھیں۔
جن کے کئی بار ڈی این اے ٹیسٹ لیے گئے تاہم کوئی وارث سامنے نہ آسکا،جس پر ایدھی فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ناقابل شناخت 6 لاشوں کو بروز پیر 17 جون کی دوپہر 4 بجے ایدھی فاؤنڈیشن مواچھ گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔