الزامات ثابت ہوں تو جیل جانے کو تیار ہوں شاہد خاقان عباسی

ایل این جی معاہدوں کا تمام ریکارڈموجود،بطور وزیرپٹرولیم ہر فیصلے کی ذمے داری قبول کرتاہوں،وزرا کو حقائق کاعلم نہیں

بھاشاڈیم کامسئلہ پیسے نہیں صوبوں کے تحفظات ہیں،جھوٹ سے حکومتیں نہیں چلتیں،پریس کانفرنس۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی معاہدے پر الزام بلاجواز قراردیتے وزیراعظم اور وزرا کومناظرے کا چیلنج دے دیا۔

اسلام آباد میں مریم اورنگزیب اور ڈاکٹر مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپنی حکومت کے ہر فیصلے کی ذمے داری قبول کرتا ہوں اور کسی بھی فورم پر مناظرے کے لیے تیار ہوں، وزیر پٹرولیم اور وزیر اطلاعات کو حقائق کا علم ہیں نہیں، مشرف دور اور پیپلزپارٹی نے 5 بار ایل این جی لانے کی کوشش کی لیکن ناکامی ہوئی۔


شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ نے سستی ایل این جی درآمد کی، اگر الزام ثابت ہوئے تو جیل جانے کو تیار ہوں،اگر ملک کے مسائل کا حل سابق کابینہ کو جیل ڈالنے میں ہے تو ہم تیار ہیں لیکن جیل میں ان نالائقوں کو بھیجا جائے جنھیں الف ب کا پتہ نہیں،ایل این جی کی قیمت ایران سے گیس کی طے کردہ قیمت سے بھی کم ہے، اگر ایل این جی نہ آتی تو توانائی کابحران حل نہ ہوتا۔

 
Load Next Story