مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 نوجوان شہید
سری نگر کے علاقے نوگام میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے محاصرہ کرکے نوجوانوں پر فائرنگ کی، کشمیر میڈیا سروس
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں سری نگر کے علاقے نوگام میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے محاصرہ کیا اور فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں 14 نوجوانوں کی شہادت پر مکمل ہڑتال
نوجوانوں کی شہادتوں کے بعد احتجاجاً کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فورسز کے خلاف احتجاج کیا، نوجوانوں کی شہادتوں کے خلاف حریت قیادت نے آج کلگام تک احتجاجی مارچ کی کال دی ہے۔ دوسری جانب کٹھ پتلی انتظامیہ نے بڈگام میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے جب کہ علاقے میں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشتگردی، مزید 8 نوجوان شہید
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 14 سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔