عالیہ بھٹ کی والدہ نے بھی اپنے ساتھ زیادتی کی کوشش پرخاموشی توڑدی
جس نے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی وہ شادی شدہ ہونے کے ساتھ ایک بچے کا باپ بھی تھا ، سونی رازدان
نامور بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان نے اپنی ''می ٹو''کہانی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھی شوٹنگ کے دوران زیادتی کانشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہیش بھٹ کی اہلیہ اورعالیہ بھٹ کی والدہ اداکارہ سونی رازدان کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ انہیں بھی ماضی میں ایک شخص نے فلم کی شوٹنگ کے دوران زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی لیکن کامیاب نہیں ہوسکا، تاہم انہوں نے اپنے ساتھ مکروہ فعل کی کوشش کرنے والے شخص کا نام بتانے سے گریز کیا۔
سونی رازدان نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے پر اب تک خاموش رہنے کے بارے میں کہا کہ ان کے خاموش رہنے کی وجہ وہ شخص تھا جس نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، وہ شخص نہ صرف شادی شدہ تھا بلکہ اس کا ایک چھوٹا بچہ بھی تھا لہٰذا اگر میں اس بارے میں کسی کو بتاتی تو اس کا اثر اس کی فیملی پر پڑتا اور اس کے لیے مشکلات کھڑی ہوجاتیں۔
سونی رازدان نے مزید کہا میں نے اس بارے میں شرمندگی کی وجہ سے نہیں بلکہ اس شخص کی فیملی کے بارے میں سوچ کر خاموشی اختیار کیے رکھی۔ میں نے اس وقت صورتحال پر قابو پالیاتھا اور اس واقعے میں میرے ساتھ کچھ غلط بھی نہیں ہوا تھا لہٰذا میں نے خاموش رہنے کو ترجیح دی۔
سونی رازدان نے یہ نہیں بتایا کہ یہ واقعہ کب اور کس فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا اور اتنے عرصے خاموش رہنے کے بعد اب سونی رازدان نے اس واقعے پر خاموشی کیوں توڑی۔