ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
کوہلی نے ون ڈے میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بین الاقوامی ون ڈے میچز میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
ویرات کوہلی نے ون ڈے میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں 81 رنز بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بریڈمین کے بعد ویرات کوہلی تیزترین 24 سنچریاں بنانے والے دوسرے بیٹسمین بن گئے
کوہلی نے 205 ون ڈے اننگز میں 10 ہزار کا ہدف عبور کیا جب کہ سچن ٹنڈولکر نے 259 اور سابق کپتان سارو گنگولی نے 263 اننگز میں 10 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ اس فہرست میں سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق 12 ویں نمبر پر ہیں جنہوں نے 299 ون ڈے اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔