منی لانڈرنگ الزام خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کا باقاعدہ آغاز

نیب کا خواجہ آصف اور اہل خانہ کو تمام بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

نیب کا خواجہ آصف اور ان کی فیملی کو تمام بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم۔ فوٹو : فائل

نیب نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف، ان کی بیگم، بیٹے اور 3 بیٹیوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، نیب نے خواجہ آصف اور ان کی فیملی کو تمام بینک اکاؤنٹس، قرض اور رقوم کی اندرون و بیرون ملک منتقلی کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا حکم

نیب حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے نیب کی درخواست پر تمام بینکوں کو خواجہ آصف اور ان کے اہل خانہ کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھجوانے سے متعلق تمام بینکوں کو مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔
Load Next Story