ای سی سی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی
بجلی کی قیمتوں کے نئے سلیب متعارف کروائے جائیں گے اور امیر طبقے کے لیے بجلی زیادہ مہنگی ہوگی، ذرائع
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی اصولی منظوری دیدی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی اصولی منظوری دی گئی تاہم ای سی سی کی جانب سے منظور کردہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حتمی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں کے نئے سلیب متعارف کروائے جائیں گے، امیر طبقے کے لیے بجلی زیادہ مہنگی ہوگی جب کہ برآمدی شعبہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں سہولت دی گئی ہے، بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے ٹیرف ریشنلائزیشن پلان کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اوسطاً ایک روپے 18 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے جب کہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا، 300 سے 700 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 10 فیصد جب کہ 700 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔ زرعی شعبے کے لیے بجلی کے نرخ میں 5 روپے فی یونٹ کمی کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی صارفین کو سبسڈی دینے کی بھی منظوری دی، حکومت بجلی صارفین کو 179 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ توقع سے کم کیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : گیس کی قیمتوں میں 143 فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری
واضح رہے کہ اس سے قبل نیپرا ہیڈ کوارٹرز میں بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق سماعت ہوئی جس میں نیپرا کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 20 پیسے اضافے کی منظوری دے دی گئی، بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جب کہ 20 پیسے اضافے سے صارفین پر ڈھائی ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔