کوئٹہ میں نجی اسکول کے قریب فائرنگ سے 4 بچے زخمی
زخمی بچوں کو پیر میں گولیاں لگی ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، ترجمان سول اسپتال
کلی شابو میں واقع نجی اسکول کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 بچے زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی شاہو میں نجی اسکول کے قریب نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں اسکول کے 4 طلبہ زخمی ہوگئے۔ جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سول اسپتال کوئٹہ کے ترجمان وسیم بیگ نے میڈیا کو بتایا کہ زخمی ہونے والے 4 بچوں میں سے 3 لڑکے اور ایک لڑکی ہے۔ چاروں کو پیر میں گولیاں لگی ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔