اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا
نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے دم توڑ گیا
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی وزارت ِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہرنابلس میں نوجوانوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر براہ راست فائرنگ کی جس سے ایک گولی 21 سالہ محمد بشارت کے سینے میں پیوست ہوگئی۔
نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے دم توڑ گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مقامی افراد قابض فوج کی جانب سے رات گئے ہونے والے بلا جواز چھاپوں اور کارروائیوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے اور ان مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے صہیونی فورسز نے نہ صرف آنسو گیس کی شیلنگ کی بلکہ سیدھی گولیاں بھی چلائیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بھی کارروائیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ہونے والے آپریشن میں طاقت کا استعمال کیا گیا ہے۔