کینسر کے مرض میں مبتلا عرفان خان کا بالی ووڈ میں واپسی کا فیصلہ

عرفان خان نیورواینڈو کرائن ٹیومر نامی بیماری میں مبتلا ہیں

عرفان خان نیورواینڈو کرائن ٹیومر نامی بیماری میں مبتلا ہیں. فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان نے آنتوں کے کینسر کے علاج کے بعد ایک بار پھر فلم نگری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان لندن سے اپنی بیماری کا مکمل علاج کراکر دسمبر کے پہلے ہفتے میں ممبئی واپس آرہے ہیں جہاں وہ چند دن آرام کے بعد فلم ''ہندی میڈیم'' کے سیکوئل کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے۔


اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ عرفان خان فلم 'ہندی میڈیم ' کے سیکوئل کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں اوران کے مداحوں کو اب مزید انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عرفان خان آنتوں کے کینسر میں مبتلا

واضح رہے کہ نامور بالی ووڈ اداکار عرفان خان نیورواینڈو کرائن ٹیومر نامی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے علاج کے لیے اپنی فیملی کے ہمراہ لندن میں مقیم ہیں جب کہ انہوں نے فلم 'ہندی میڈیم' میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
Load Next Story