بلوچستان میں ہونےوالی دہشتگردی میں قوم پرست نہیں تیسری قوت ملوث ہےشیخ رشید

حکومت مسائل کے حل کیلئے موثرمیکنزم بجائے روزانہ کی بنیاد پر پالیسی تشکیل دے رہی ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

دہشتگردی کو مذاکرات سے حل نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس کے لئے حکومت کو طاقت كا استعمال کرنا ہوگا، شیخ رشید فوٹو : فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر میں بلوچ قوم پرست نہیں تیسری قوت ملوث ہے۔


پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں 1996 کے بعد سے سرمایہ کاری نہیں ہورہی جبکہ پہلے سے موجود سرمایہ کار بنگلہ دیش، سری لنکا اور جنوبی کوریا میں اپنے کاروبار کو وسعت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی بحران کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک بیرونی سرمایہ کاری نہیں ہوسکتی اور موجودہ حکومت ملک میں جاری بجلی کا بحران حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ حکومت مسائل کے حل کے لئے موثر میکنزم کی تشکیل کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر پالیسی پر چل رہی ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کراچی سے خیبر تک ملک میں کہیں بھی امن نہیں ہر روز کئی کئی ماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو مذاکرات سے حل نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس کے لئے حکومت کو طاقت كا استعمال کرنا ہوگا۔
Load Next Story