کراچی میں اسلحہ اور خوکش جیکٹس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام 3 ملزمان گرفتار

پولیس نے کوچ کے ڈرائیورشوکت سمیت تین افراد کو حراست ميں لےلیا۔

پولیس نے کوچ کے ڈرائیورشوکت سمیت تین افراد کو حراست ميں لےلیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز/ فائل

ISLAMABAD:
ایکسائزپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بنوں سے کراچی اسمگل کی جانے والی کئی خودکش جیکٹس اور اسلحہ ضبط کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔


کشمور کے قریب سندھ پنجاب سرحد پر واقع ڈیرہ موڑ پر ایکسائزپولیس نے چیکنگ کے دوران مسافر کوچ سے تین خودکش جیکٹس، تین راکٹ لانچرز، درجنوں دستی بم، 15 بیرل گولے، 40 الیکٹرک اور سادہ ڈیٹو نیٹراور بھاری مقدار ميں بارودی مواد برآمد کر کے کوچ کے ڈرائیورشوکت سمیت تین افراد کو حراست ميں لےلیا۔

Recommended Stories

Load Next Story