پاکستان میں کرکٹ کی تباہی کے اصل ذمہ دارعمران خان ہیں عامر سہیل
عمران خان نے قومی کرکٹرز کو بال ٹیمپرنگ کی جانب اکسایا جس کی وجہ سے ملک میں بہترین بالرز پیدا نہیں ہو رہے، عامر سہیل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عامر سہیل نےالزام عائد کیا ہے کہ قومی کرکٹ کی تباہی کے ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ہاتھوں چیمپئنز ٹرافی کے آخری میچ میں شکست کے بعد یونس خان اور ظہیر خان کے عمراہ ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے عامر سہیل نے کہا کہ ہمیں اس سچ کو تسلیم کرنا ہو گا کہ پاکستان کرکٹ کی تباہی کے اصل ذمہ دار عمران خان ہیں کیونکہ انہوں نے قومی کرکٹرز کو بال ٹیمپرنگ کی جانب اکسایا جس کی وجہ سے ملک میں بہترین بالرز پیدا نہیں ہو رہے ۔
واضح رہے کہ عامر سہیل 1992 میں پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان عمران خان سے شدید اختلافات رکھتے ہیں اور ان پر تنقید کا کوئی بھی موقع اپنے ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔