پاک فوج خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے  آرمی چیف

کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سربراہ پاک فوج

ہم مادروطن کے دفاع کے لئے ہر وقت تیار ہیں، آرمی چیف :فوٹو: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج خطے میں امن واستحکا م کے لئے موثر کردار اداکررہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور ایل او سی کے اگلے مورچوں پرتعینات جوانوں سے ملاقات کی۔




اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج خطے کے امن و استحکام پر یقین رکھتے ہوئے موثر کردار ادا کررہی ہے، پاک فوج خطےمیں امن و استحکام کی ضامن ہے، ہم مادروطن کے دفاع کے لئے ہر وقت تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے، ہم کشمیری عوام کے تاریخی مؤقف پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Load Next Story