چیمپئنز ٹرافی انگلینڈ نیوزی لینڈ کو 10 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

170 رنز کے تعاقب میں کیویز ٹیم مقررہ 24 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بنا سکی۔

انگلینڈ کی ٹیم 24 ویں اوور کی تیسری گیند پر 169 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ۔


کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تاہم بارش کی وجہ سے کھیل کو 24، 24 اوورز تک محدود کر دیا گیا، کھیل کے کم اوورز تک محدود ہونے کے بعد انگلش بلے بازوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا تاہم وقتا فوقتا اپنی وکٹیں کھوتے رہے اور پوری ٹیم 24 ویں اوور کی تیسری گیند پر 169 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے السٹرکک 64 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ جوائے روٹ نے 38 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے کائل ملز نے 30 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ مچل میکلینیگن نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں، نیتھن میکولم اور ڈینیل ویٹوری کے ہاتھ ایک ایک وکٹ آئی۔

جواب میں نیوزی لینڈ کو آغاز بھی بہتر نہ تھا تاہم کین ویلیمسن نے 67 اور کورے اینڈرسن نے 30 رنز کی بہتر اننگز کھیلی مگر اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، کیویز ٹیم مقررہ 24 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بنا سکی۔ انگلش ٹیم کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے 3 وکٹيں، ٹم بریسنن اور روی بھوپارا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
Load Next Story