ٹنڈومحمد خان کا دھوبی بھی کروڑ پتی بن گیا
طارق سعید کے نام پر قائم کمپنی کے اکاؤنٹ سے 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی، ایف آئی اے
طارق سعید نامی دھوبی کے جعلی اکاؤنٹ سے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق آئے روز ملک بھر سے غریب افراد کے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپوں کی منتقلی کی خبریں چینلز کی زینت بن رہی ہیں، کراچی کا رہائشی فالودے والا ہو یا حیدر آباد کا سرکاری ڈرائیور، رکشے والا ہو یا 4 سال قبل انتقال کرجانے والا اقبال آرائیں ایسے افراد کے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اب تک اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوچکا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مرنے کے بعد بینک اکاؤنٹ
اب ٹنڈومحمد خان کے رہائشی طارق سعید کے نام پر ایک جعلی کمپنی اور کمپنی کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: رکشہ ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے 2 ارب 50 کروڑ کی ٹرانزیکشنز
ایف آئی اے خط کے مطابق طارق سعید کے نام پر قائم ایک کمپنی کے اکاؤنٹ سے فروری 2011 میں 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی، خط میں طارق سعید کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام دستاویزات لے کر کراچی میں واقع ایف آئی اے کے دفتر پہنچ جائے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سرکاری ڈرائیور راتوں رات کروڑ پتی بن گیا
دوسری جانب طارق سعید کا کہنا ہے کہ دن رات کپڑے استری کرکے اپنے اہل خانہ کی بمشکل کفالت کرتا ہوں، اپنے کروڑ پتی بننے کی اطلاع اُس وقت ہوئی جب ایف آئی اے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کا جواب طلبی کا خط موصول ہوا، ایف آئی اے کے لیٹر کے بعد راتوں کی نیند حرام ہو گئی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فالودہ بیچنے والا ارب پتی بن گیا