گلوکار احمد جہانزیب بھی فلمی موسیقار بن گئے
احمد جہانزیب ان دنوں ایک فلم کا میوزک دے رہے ہیں جس کے لیے انھوں نے مختلف گلوکاروں کی آواز میں گانے ریکارڈ کیے ہیں ۔
گلوکار احمد جہانزیب بھی فلمی موسیقار بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار احمد جہانزیب ان دنوں ایک فلم کا میوزک دے رہے ہیں جس کے لیے انھوں نے مختلف گلوکاروں کی آواز میں گانے ریکارڈ کیے ہیں ۔اس حوالے سے احمدجہانزیب نے ''ایکسپریس''کو بتایا کہ مذکورہ فلم کے لیے چار گانے ہیں جن میں سے تین ریکارڈ کرلیے گئے ہیں جب کہ ایک گانا ایک دو روز میں ریکارڈ کرلیا جائیگا۔
انھوں نے بتایا کہ فلم کے گانوں کا میوزک دینے کے ساتھ بیک گراونڈ میوزک بھی میں ہی ترتیب دے رہاہوں ۔احمد جہانزیب نے کہا مذکورہ فلم کی عکسبندی تیزی کے ساتھ کی جارہی ہے جس کو پروڈیوسر عیدالضحی پرنمائش کرنا چاہتا ہے۔ زیارت کوئٹہ میں قائداعظم کی آخری آرام گاہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے پر اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ پر پوری قوم سوگوار ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس واقعہ کے ذمے داریوں کو فی الفور کیفر کردار تک پہنچا یا جائے ۔