بجلی چوری حیسکو افسران کی آمدنی کا بڑا ذریعہ بن گئی
پاور لومز فیکٹریاں، ٹیوب ویلز کو کنڈا کنکشن دے کر لاکھوں روپے وصول کرنے لگے
حیسکو اڈیر والال کی حدود میں کھلے عام بجلی چوری، پاور لومز فیکٹریاں اور ٹیوب ویلز کنڈوں پر چلنے لگے، چوری ہونیوالی بجلی کا بوجھ عام صارفین پر پڑنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق حیسکو اڈیر ولال کی حدود میں پاور لومز فیکٹریاں، ویلڈنگ کی دکانوں کے علاوہ دیہات میں بڑی تعداد میں ٹیوب ویلز کنڈوں پر چل رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حیسکو اڈیرو لال کے افسران کی آمدنی کا بڑا ذریعہ بجلی چوری بنا ہوا ہے۔
چوری ہونے والی بجلی کا سارا بوجھ عام صارفین پر ڈال دیا جاتا ہے اور جہاں میٹر لگے ہوئے ہیں سب سے زیادہ پریشانیاں ان صارفین کو اٹھانی پڑتی ہیں۔ حیسکو افسران بل ادا نہ کرنے کا جواز بنا کر ان کی بجلی کاٹ دیتے ہیں جبکہ کنڈوں پر بجلی حاصل کرنے والے لوگوں کو بجلی کی سہولت ہر وقت میسر رہتی ہے ۔بجلی صارفین کا کہنا ہے کہ حیسکو اڈیرولال کے افسران چوری کی بجلی سے ماہانہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔ انھوں نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔