کراچی آپریشن کے باعث شہر میں ٹارگٹ کلنگ میں 97 فیصد کمی آگئی
بین الاقوامی کرائم انڈیکس میں کراچی چھٹے سے 68 ویں نمبرپرآگیا
کراچی آپریشن کے باعث شہرقائد بین الاقوامی کرائم انڈیکس کی فہرست میں چھٹے نمبرسے 68ویں نمبر پر آگیا۔
بین الاقوامی کرائم انڈیکس میں 2014 کے دوران کراچی چھٹے نمبرپر تھا جو کراچی آپریشن کے سبب اب 68ویں نمبرپرآگیا ہے، کراچی میں سینیئر صحافیوں سے ملاقات میں رینجرزحکام کا کہنا تھا کراچی آپریشن سے دہشت گردی مکمل ختم جب کہ ٹارگٹ کلنگ 97 فیصد کم ہوگئی۔
رینجرز حکام نے کہا کہ بھتہ خوری میں 96 فیصد اوراغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں 92 فیصد کمی آئی، اسٹریٹ کرائمز روکنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کاجال بچھانے کی ضرورت ہے، جاری کارروائیوں کے دوران رینجرز نے ڈھائی ہزار سے زائد اسٹریٹ کرمنلز پکڑکر پولیس کےحوالے کیے۔