حکومت کا بدعنوانی سے متعلق نیا قانون لانے کا فیصلہ
کرپشن کی نشاندہی کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، فروغ نسیم
وفاقی وزیرقانون بیرسٹرفروغ نسیم کا کہنا ہے کہ بدعنوانی سےمتعلق نیاقانون لارہےہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے بدعنوانی سے متعلق وسل بلوئر پروٹیکشن ایکٹ لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ 2017 میں خیبرپختون خوا میں وسل بلوئر قانون بنایا گیا تھا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے، جرائم کی روک تھام کیلئے یہ قانون پورے ملک میں لاگو کیا جارہا ہے جو ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔
وزیرقانون نے بتایا کہ کرپشن کی کسی بھی شکایت کاغیرجانبدارانہ و آزاد کمیشن جائزہ لے کر تحقیقات کرے گا، جب کہ نیب، ایف آئی اے یا منی لانڈرنگ سے متعلق جو بھی جرم ہوگا وہ اس میں شامل ہوگا، نئے قانون کے مطابق کرپشن یا جرائم سے متعلق اطلاع دینے والے کو ٹوٹل ریکور اکاؤنٹ کا 25 فیصد ملے گا، اور نشاندہی کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ وسل بلورپروٹیکشن ایکٹ قومی اسمبلی سے پاس کرانے کی کوشش کریں گے، اس قانون کو پاس کرنے میں سیاست نہیں ہونی چاہئے بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کو یہ قانون خوشدلی سے قبول کرنا چاہئے۔