اے این پی کے قائدین کی بیگم نسیم ولی سے بے وفائی

قائدین کی اسفندیارکے گھرآمد، راستے میں بزرگ سیاستدان سے ملناتک گوارا نہ کیا.

قائدین کی اسفندیارکے گھرآمد، راستے میں بزرگ سیاستدان سے ملناتک گوارا نہ کیا۔ فوٹو: فائل

اے این پی کے صوبائی قائدین پارٹی کے تنظیمی اجلاس میں شرکت کے لیے ولی باغ سے گزر کر اسفندیار ولی خان کی رہائش گاہ جا پہنچنے مگر راستے میں مڑ کر بھی بیگم نسیم ولی خان کا پوچھنا تک گوارہ نہ کیا اور نہ واپسی پر ان کی مزاج پرسی کی۔

ان حالات میں اگر اے این پی کے قائدین اپنی شکست پر اشک شوئی کریں توانھیں یہ مشورہ بھی دینا چاہیے کہ بیگم نسیم ولی خان جیسی بہادر سیاسی رہنما کو گنوا کر کیا وہ خسارے کا سودا نہیں کررہے ہیں ' عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر افراسیاب خٹک ' جنرل سیکریٹری ارباب طاہر ' میاں افتخار حسین ' سردار حسین بابک اور دیگر عہدیدار گزشتہ روز پارٹی کے تنظیمی اجلاس میں شرکت کے لیے اسفندیار ولی خان کے نو تعمیر شدہ گھر جاپہنچے مگر راستے میں واقع ایک صدی سے پختون قوم کی قیادت کرنے والے گھر ولی باغ کو سلام کرنا تک گوارا نہ کیا۔




جہاں آج کل بیگم نسیم ولی خان زندگی گزار رہی ہیں حالانکہ بیگم نسیم ولی خان وہی سیاسی شخصیت ہیں جس نے اپنے شوہر بزرگ سیاستدان خان عبدالولی خان کے پی این اے تحریک کے دوران دور اسیری میں میدان سیاست میں قدم رکھا اور پارٹی کو اس انداز سے چلایا کہ تنظیم اور ڈسپلن اس جماعت کا طرہ امتیاز بن گیا کئی مرتبہ پارٹی کی قیادت کی مگر آج وہ اپنی ہی پارٹی کے بے وفائی کے داغ سہ رہی ہیں۔ اے این پی کے قائدین اور تھنک ٹینک کو اس بات پر غور کرنا چاہیے۔
Load Next Story