حکومت کا امریکا اور برطانیہ سمیت اہم ممالک میں سفیروں کی تبدیلی کا فیصلہ
ڈاکٹر اسد مجید خان کو امریکا میں بطور سفیر جب کہ لندن میں نفیس زکریا کو ہائی کمشنر بنایا جارہا ہے، وزیرخارجہ
حکومت نے امریکا اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک کے سفرا اور ہائی کمشنرز کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق حکومت نے امریکا اور برطانیہ سمیت اہم ممالک میں سیاسی بنیادوں پر تعینات سفرا اور ہائی کمشنرز کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیاسی تعیناتی کو تبدیل کررہے ہیں، واشنگٹن اور لندن میں نئے سفراء تعینات کئے جائیں گے، ڈاکٹر اسد مجید خان کو امریکا میں بطور سفیر جب کہ لندن میں نفیس زکریا کو ہائی کمشنر بنایا جارہا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں:سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز کی تبدیلی کا امکان
وزیرخارجہ کے مطابق جن نئے سفرا کو دیگر ممالک میں تعینات کیا جارہا ہے ان میں راجہ علی اعجاز کو سعودی عرب، قطر دوحہ میں سید احسن رضا، مراکش میں حامد اصغرخان، سربیا میں شہریار اکبر خان، ہوانا میں صاحبزادہ احمد خان کو سفرا جب کہ کینیڈا میں رضا بشیر تارڑ کو ہائی کمشنر اور دبئی میں احمد امجد علی کو قونصل جنرل مقرر کیا جا رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نئے سفرا کی تعیناتی میں نہ تو کوئی سیاسی عمل دخل شامل ہے اورنہ ہی ذاتی پسند اورناپسند کو سامنے رکھا گیا ہے۔