ایشیئن چیمپئن ٹرافی کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل
پاکستانی ٹیم27 اکتوبر کو ملائشیا جبکہ بھارتی سائیڈ جاپان کے مدمقابل ہوگی
ایشیئن چیمپئن ٹرافی کی سیمی فائنل لائن اپ میں بھارت، پاکستان، ملائشیا اور جاپان کی ٹیمیں فیصلہ کن مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔
ایشیئن چیمپئن ٹرافی کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، بھارت، پاکستان، ملائشیا اور جاپان کی ٹیمیں فیصلہ کن مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ پاکستانی ٹیم27 اکتوبر کو فیصلہ کن مقابلے میں ملائشیا کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی، پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ رات 8 بجے کھیلا جائے گا، اسی روز دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جاپان کا ٹاکرا ہوگا۔ بھارتی ٹیم 13پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
بلیو شرٹس نے 5 میچوں میں حصہ لے کر 4 میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ ڈرا رہا۔ پاکستان اور ملائشیا دونوں ٹیموں کے10، 10 پوائنٹس ہیں تاہم بہتر گول اوسط کی بنا پر گرین شرٹس دوسرے اور ملائشین ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان نے 5 میچوں میں سے3میں کامیابی حاصل کی، ایک میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ برابری کی سطح پر ختم ہوا،گرین شرٹس نے حریف سائیڈز کےخلاف 14 گولز کئے جبکہ اس کے خلاف 6 گول ہوئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی؛ پاکستان نے ملائیشیا کو ایک گول سے شکست دے دی
ملائشیا ٹیم نے 5 میچوں میں حصہ لیا، 3 میں کامیابی حاصل کی، ایک میچ ہارا، ایک ڈرا کھیلا۔ جاپان نے بھی5 میچوں میں حصہ لیا اور 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ اس ٹیم نے 5 میں سے2 میں کامیابی حاصل کی، 2 ہارے جبکہ ایک میچ ڈرا کھیلا۔