بینک ملازمین کا قرض کی قسط نہ دینے والے غریب شہری پر بدترین تشدد تین گرفتار
پولیس نے فیڈرل بی ایریا میں واقع نجی بینک پر چھاپہ مار کر مغوی کو بازیاب کرایا
گلشن اقبال انویسٹی گیشن پولیس نے شہری کو اغوا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں نجی بینک کے 3 ملازمین کو گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کرالیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن اقبال میں درزی کے ایک ملازم نے بینک سے 50 ہزار روپیہ قرض لیا تھا، 25 ہزار روپیہ وہ ادا کرچکا تھا، بقیہ رقم کی قسط جمع نہ کرانے پر نجی بینک کے ملازمین شہری کو اٹھا کر لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایس ایچ او گلشن اقبال اخلاق احمد نے بتایا کہ گلشن اقبال بلاک 2 میں ٹیلر کی دکان کے مالک محمد جاوید نے تھانے میں درخواست دی تھی اس کی دکان پر ملازم ایاز ولد ریاض کے پاس 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ملزمان آئے 2 ملزمان نے دکان کے اندر گھس کر ایاز کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ملازم کو زبردستی ساتھ لے گئے۔
اس دوران پولیس کو اطلاع ملی کہ اغوا کیے جانے والا شخص واٹر پمپ چورنگی فیڈرل بی ایریا میں واقع ایک نجی بینک میں موجود ہے جہاں پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اطلاع ملنے پولیس نے مذکورہ بینک پر چھاپہ مار کر وہاں پر موجود مغوی کو بازیاب کر کے 3 بینک ملازمین کاشف ، ثقلین اور نبیل کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ اغوا کیے جانے والے شخص ایاز نے مذکورہ بینک سے 50 ہزار روپے کا قرض لیا تھا جس میں سے وہ 25 ہزار روپے ادا کرچکا تھا اور کسی وجہ سے قرض کی قسط جمع نہیں کراسکا تھا۔
پولیس نے ٹیلر ماسٹر جاوید کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 541/18 بجرم دفعہ 365/34 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کو انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس نے مغوی کا بیان قلم بند کرلیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔