بہاولنگر کے غریب نوجوان کے نام پر 4 ٹیکسٹائل ملز کا انکشاف

نوجوان نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ اس کے نام پر چاروں ملز ڈیم فنڈ میں دے دی جائیں

نوجوان نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ اس کے نام پر چاروں ملز ڈیم فنڈ میں دے دی جائیں فوٹو: ایکسپریس

راتوں رات کروڑ پتی بننے والے دھوبی اور رکشہ ڈرائیور کے بعد بہاولنگر کے غریب نوجوان کے نام پر 4 ٹیکسٹائل ملز کا انکشاف ہوا ہے جن سے وہ خود بھی بے خبر ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منی لانڈرنگ اسکینڈل میں راتوں رات کروڑ پتی بننے والی فہرست میں ایک اور اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی کے فالودہ فروش، جھنگ کے طالبعلم اور ٹنڈو محمد خان کے دھوبی کے بعد بہاولنگر کا غریب مزدور اچانک کروڑوں کی پراپرٹی کا مالک بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دھوبی بھی کروڑ پتی بن گیا


نجی اسٹیٹ کمپنی کے ملازم سلیم فیروز بھٹی کو ایف بی آر نے نوٹس جاری کردیا ہے۔ سلیم کرائے کے مکان میں رہتا ہے اور اسٹیٹ ایجنسی پر ماہوار 15 ہزار روپے پر ملازمت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نائب قاصد کروڑوں کی کمپنی کا مالک نکل آیا

سلیم فیروز کو ایف بی آر کا نوٹس ملنے کے بعد پتہ چلا کہ وہ چار ٹیکسٹائل ملز کا مالک ہے جن میں شاہیر، المدینہ، النور ویونگ اور القاسم ٹیکسٹائل ملز شامل ہیں۔ نوجوان نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ اس کے نام پر چاروں ملز ڈیم فنڈ میں دے دی جائیں۔
Load Next Story