کراچی میں سعودی قونصل خانے کی گاڑی کا چالان

گاڑی کی نمبر پلیٹ موجود نہیں تھی ، سب انسپکٹر

گاڑی کی نمبر پلیٹ موجود نہیں تھی ، سب انسپکٹر - فوٹو: فائل

سب انسپکٹر نے قانون کی خلاف ورزی پر سعودی قونصل خانے کی گاڑی کا چالان کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے ریڈزون میں بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی چلانے پر ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار نے سعودی قونصل خانے کی گاڑی کا چالان کردیا۔ چالان کرنے والے سب انسپکٹر کا کہنا ہے کہ گاڑی کی نمبر پلیٹ موجود نہیں تھی۔


سب انسپکٹر نے بتایا ہے کہ سعودی قونصل خانے کی گاڑی کی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر روکا تو ڈرائیور نے گاڑی کے اندر موجود نمبر پلیٹس پیش کیں اور نمبر پلیٹ نہ لگانے کی وجہ سیکیورٹی رسک قرار دیا، جبکہ گاڑی میں بیٹھے شخص نے ڈرانے اور دھمکانے کے لیے اہم شخصیت سے فون پر بات کروائی۔

سب انسپکٹر نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ڈرائیور کا 520 روپے کا چالان کردیا اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد ہی قونصل خانے کی گاڑی کو جانے دیا گیا۔
Load Next Story