عمران خان 19 جون کو قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے
مختلف قومی معاملات پرقومی اسمبلی کو تحریک انصاف کی پالیسی سے آگاہ کروں گا،عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 19 جون کو قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے اور اس دوران وہ اسمبلی میں بجٹ پر اظہارخیال بھی کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے وہ اپنی جماعت کی جانب سے تجاویز بھی پیش کریں گے اوراس دوران وہ مختلف قومی معاملات پر اسمبلی کو تحریک انصاف کی پالیسی سے بھی آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وہ خیبرپختونخوا حکومت کے خدوخال سے آگاہ کرتے ہوئے بتائیں گے کہ کیسے ہماری حکومت پورے ملک میں ایک مثالی حکومت بن کر ابھرے گی۔
عمران خان شوکت خانم میموریل اسپتال کے ڈاکٹرز کی جانب سے سفر کرنے کی اجازت ملنے کے بعد 13 جون کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد آئے تھے اوراب وہ 19 جون کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ عمران خان 7 مئی کو لاہور میں انتخابی مہم کے دوران اسٹیج پر لے جانے والے لفٹر سے گر کر زخمی ہو گئے تھے جس سے ان کے سر اور کمر پر شدید چوٹیں آئیں تھیں اور اسی وجہ سے وہ قومی اسمبلی میں دوسرے ارکان کے ساتھ مقررہ وقت پر حلف نہیں لے پائے تھے۔