خیبرپختونخوا پولیس کا اعلیٰ افسر اسلام آباد میں لاپتہ


لاپتہ ایس پی کے اہلخانہ نے اغواء کا خدشہ ظاہر کردیا، فوٹو: ایکسپریس
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں خیبرپختونخوا پولیس کا اعلیٰ افسر لاپتہ ہوگیا، لاپتہ ہونے والا ایس پی طاہر خان پشاور رورل زون میں تعینات ہیں اور وہ چھٹی پر اسلام آباد اپنے گھر آئے ہوئے تھے، لاپتہ ہونے والے خیبرپختونخوا پولیس کے افسر کے اہل خانہ نے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد امین بخاری کا کہنا ہے کہ تاحال یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ایس پی طاہر کو اغواء کیا گیا ہے یا ان کے ساتھ کوئی حادثہ ہوا ہے تاہم ان کی تلاش کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔