پشاور میں گاڑی سے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے برآمد 3 ملزمان گرفتار
ملزمان ایک کروڑ 60 لاکھ روپے 2 بیگز میں چھپا کر چوک یادگار سے پنجاب لے کر جارہے تھے، ایکسائز حکام
ایکسائز حکام نے ٹول پلازا کے قریب ایک گاڑی سے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں موٹروے ٹول پلازا کے قریب ایکسائز انٹیلی جنس اور موبائل اسکواڈ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے غیرقانونی کروڑوں روپے برآمد کرلیے۔
ایکسائز حکام کے مطابق ملزمان ہنڈی کے ذریعے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے 2 بیگز میں چھپا کر چوک یادگار سے پنجاب لے کر جارہے تھے تاہم ان کی یہ کوشش ناکام بنادی گئی۔
ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے 2 کا تعلق پشاور اور ایک کا پنجاب سے ہے جب کہ ملزمان کی گاڑی اور ان سے برآمد ہونے والی رقم مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردی گئی ہے۔