کسی میں جرات نہیں کہ میرے گھر کی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرے سیف علی خان
سیف علی خان سمیت ان کی ماں، بہن، بیوی اور بیٹی بھی شوبز سے وابستہ ہیں
بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کا کہنا ہے کہ کسی میں اتنی جرات نہیں میرے گھر کی خواتین اور فیملی کے ساتھ بدتمیزی کریں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سیف علی خان نے ایک بار پھر''می ٹو''مہم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کسی میں بھی اتنی ہمت ہوگی کہ وہ میری فیملی میری ماں، بہن اور بیوی کے ساتھ بدسلوکی کرے، نہیں معلوم مجھے ایسا کیوں لگتا ہے شاید ایسا اسلیے ہے کیونکہ ہر وقت ان کے ارد گرد حفاظت کے لیے لوگ موجود ہوتے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سیف کی فلم 'بازار' آن لائن لیک
لہٰذا ہمیں ان خواتین کی حفاظت کرنی چاہئیے جن کے ارد گرد حفاظت کے لیے کوئی موجود نہیں ہوتا، ہمیں خواتین کے لیے ماحول کو محفوظ بنانا ہے جہاں وہ بآسانی زندگی گزار سکیں۔ چھوٹے نواب نےلوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں (چاہے وہ خواتین ہوں یا مرد)ان کی عزت کریں۔
واضح رہے کہ سیف علی خان نہ صرف خود شوبز سے وابستہ ہیں بلکہ ان کے گھر کی تمام خواتین ان کی ماں شرمیلا ٹیگور، بیوی کرینہ کپور، بہن سوہا علی خان اور بیٹی سارا بھی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔