ایمنسٹی سے محروم افراد ٹیکس رقم ایڈجسٹ کراسکیں گے

جمع شدہ رقم رعایتی کی بجائے مروجہ شرح ٹیکس کے مطابق ایڈجسٹ کی جائے گی

جمع شدہ رقم رعایتی کی بجائے مروجہ شرح ٹیکس کے مطابق ایڈجسٹ کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

ایف بی آرنے ایمنسٹی اسکیم کا فائدہ اٹھانے سے محروم رہ جانیوالے ساڑھے 3ہزار سے زائد افراد کو جمع شدہ ٹیکس کی رقم ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دیدی۔


ایف بی آرنے کالا دھن سفید کرانے کیلیے ٹیکس جمع کرانے کے باوجود ایمنسٹی اسکیم کا فائدہ اٹھانے سے محروم رہ جانیوالے ساڑھے 3ہزار سے زائد افراد کو جمع شدہ ٹیکس کی رقم ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دیدی تاہم ان کی جمع شدہ رقم ایمنسٹی کے تحت دی جانیوالی رعایتی شرح کی بجائے معمول کی مروجہ شرح ٹیکس کے مطابق ایڈجسٹ کی جائیگی جس کیلیے انھیں 5اکتوبر2018کومتعارف کروائے جانیوالے کمپیوٹرائزڈ پیمنٹ رسیدوں کی الیکٹرانیکلی تصحیح کے پروسیجرکے مطابق ایف بی آر کے ویب پورٹل پر آن لائن درخواست دینا ہوگی تاہم ان لوگوںکے غیر قانونی اثاثہ جات کو قانونی حیثیت نہیں دی جائیگی۔

ایف بی آرسے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 31 جولائی 2018 کی مقررہ ڈیڈ لائن تک غیر قانونی اثاثہ جات کو قانونی حیثیت دلوانے کیلیے ٹیکس کی رقم تو جمع کروادی مگر آرڈیننسز کی سیکشن 5اور سیکشن 6 کے تحت ایف بی آرکے پاس اکتیس جولائی کی ڈیڈ لائن تک ان اثاثہ جات کے ڈکلئیریشن جمع نہیں کرائے جنھیں قانونی حیثیت دلوانا تھا، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کی سیکشن 116(2) کے تحت یہ لوگ ان اثاثہ جات پر ٹیکس کریڈٹ نہیںلے سکتے کیونکہ وہ ایمنسٹی اسکیم سے محروم رہ گئے ہیں۔
Load Next Story