ویرات کوہلی ایک اور ریکارڈ پر قابض
ویرات کوہلی ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلتے ہوئے 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے بیٹسمین بن گئے۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایک اور ریکارڈ اپنے قبضے میں کرلیا۔
ویرات کوہلی ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلتے ہوئے 8 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے بیٹسمین بن گئے، انھوں نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز سے جاری سیریز کے تیسرے ون ڈے میں ہفتے کو انجام دیا۔
کوہلی سے پہلے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ (12662رنز)اور سری لنکا کے کمار سنگا کارا (9747رنز)یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں جبکہ جنوبی افریقی آل رائونڈر اس پوزیشن پر کھیلتے ہوئے 7774 کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔