پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ایک ماہ میں ملاوٹ مافیا کیخلاف 400 سے زائد شکایات موصول

ملاوٹ کی زیادہ تر شکایات جنوبی پنجاب، بالخصوص چھوٹے شہروں سے موصول ہوئیں، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی

گین ملاوٹ میں ملوث مافیا کے خلاف عوامی اطلاع پر رواں ماہ 51 کامیاب کاروائیاں کی گئیں فوٹو: فائل

ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے عوام اور ٹیکنالوجی کا بھرپور تعاون جاری ہے جب کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ایک ماہ میں 400 سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں اور ان تمام کو نمٹا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنگین ملاوٹ میں ملوث مافیا کے خلاف عوامی اطلاع پر رواں ماہ 51 کامیاب کاروائیاں کی گئیں، موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لے کر کاروائی کے لیے متعلقہ ٹیموں کو بھجوائی گئیں، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق شکایات صوبہ بھر کے تمام شہروں سے موصول ہوئیں، ملاوٹ کی زیادہ تر شکایات جنوبی پنجاب، بالخصوص چھوٹے شہروں سے موصول ہوئیں، بڑے شہروں سے ذیادہ تر کھانے پینے کے معیار کے متعلق شکایات موصول ہوئیں۔




 

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ تر شکایات پنخاب فوڈ اتھارٹی فیس بک پیج، کچھ شیکایات ہیلپ لائن کے ذریعے موصول ہوئیں، شکایات موصول کرنے کے علاوہ صارفین کو مختلف غذائی مسائل پر راہنمائی بھی دی گئی، جدت اور سہولت کے ساتھ صارفین سے رابطہ رکھنےکے لیے تمام وسائل بروکار لارہے ہیں، اتھارٹی کے فیس بک پیچ facebook.com/PunjabFoodAuthority پر شکایات ان باکس کی جا سکتی ہیں، ہیلپ لائن 0800 80500، موبائل اپلیکیشن اور ویب سائٹ کے ذریعے بھی شکایات کا اندراج کروایا جا سکتا ہے۔صارفین کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اولین ترجیح میں شامل ہے، اگلے مرحلے میں شکایات کے فوری حل کے لیے "ایمرجنسی رسپانس ٹیم" بنانے پر بھی غور کر رہے ہیں
Load Next Story