تمام صنعتی ممالک سے ٹیکس انفارمیشن ڈیل کا سوئس مطالبہ

اوای سی ڈی ٹیکسیشن مقاصد کیلیے معلومات کے تبادلے کاعالمی معیار بنائے، سوئس حکومت

امریکا کے ساتھ متنازع ٹیکس ڈیل پر سوئس پارلیمنٹ میں آج رائے شماری ہو گی فوٹو : فائل

سوئٹزرلینڈ نے او ای سی ڈی سے تمام صنعتی ممالک کے ساتھ ٹیکس انفارمیشن ڈیل کامطالبہ کردیا۔

گزشتہ روز جاری بیان میں سوئس حکومت نے کہا کہ ٹیکسیشن کے مقاصد کے لیے معلومات کے خودکار تبادلے کے سلسلے میں عالمی معیار کا تعین کیا جانا ضروری ہے، اس کی تیاری کے لیے سب سے مناسب فورم 34 صنعتی ممالک پرمشتمل تنظیم برائے تعاون وترقی (او ای سی ڈی) ہے۔




یہ بیان سوئس وزیرخزانہ کی یورپین یونین ٹیکس چیف سے ملاقات کے بعد جاری کیا گیا۔ مالیاتی بحران کے باعث یورپی یونین اور امریکا میں شہریوں کی جانب سے ٹیکس بچانے کیلیے کیش بیرون ملک بینکوں میں رکھوانے کے معاملے نے توجہ حاصل کی، اس سلسلے میں امریکی و سوئس حکام کے درمیان ایک متنازع ڈیل طے پائی جس پر سوئس پارلیمنٹ میں منگل کو ووٹنگ ہوگی، ٹیکس کے معاملے پر سوئٹزرلینڈ اور یورپی یونین میں بھی گرما گرمی ہوچکی ہے۔

سوئس حکومت کے مطابق یورپی یونین سے منصفانہ اقدامات کی توقع ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ سوئس بینکوں میں یورپی شہریوں کی بچتوں پر ٹیکسوں سے متعلق 2005 کی ڈیل میں ترمیم کے حوالے سے بات چیت کے لیے 2009 سے تیار ہیں مگر یورپی یونین کو مالیاتی خدمات کے لیے اپنی منڈیوں تک رسائی برقرار رکھنی چاہیے۔
Load Next Story