الاسکا میں نیشنل پارک نے سب سے موٹے بھالو کا اعلان کردیا
الاسکا میں کیٹمائی نیشنل پارک میں بھورے ریچھوں میں سے ’409 بیڈ نوز‘ کو فربہ ترین ریچھ قرار دیا گیا ہے
امریکی ریاست الاسکا میں واقع کیٹمانی نیشنل پارک بھورے ریچھوں کا مشہور گھر ہے یہاں ہر سال سب سے موٹے ریچھ کا مقابلہ ہوتا ہے اور اس بار کا مقابلہ 409 بِیڈ نوز 'فیبیولِس فلیب' نامی ریچھ نے جیت لیا ہے جسے سب سے موٹے بھالو کا اعزاز دیا گیا ہے۔
دو اکتوبر سے نو اکتوبر تک جاری 'فربہ ترین بھالو' کے چناؤ کیلیے منعقدہ مقابلے کے دوران ہفتے بھر میں ہر روز لوگوں نے اپنی سمجھ کے تحت موٹے ترین بھالو کی تصاویر بھیجیں اور اس پر عوام سے رائے لی گئی۔ ہر مرحلے پر موٹے ترین ریچھ کو اگلے مرحلے میں شامل کیا گیا یہاں تک کہ 409 اور 854 کے درمیان مقابلہ جاری رہا۔
409 بیڈ نوز ایک ریچھنی ہے جس کی ناک مالا کے موتی کی طرح ہے اور اسے سب سے موٹے ریچھ کا خطاب دیا گیا ہے۔ چند ہفتوں بعد ریچھنی سرما خوابی (ہائبرنیشن) میں چلی جائے گی جہاں وہ زیادہ تر وقت سونے میں گزارے گی۔ ابھی وہ جھیلوں میں موجود سامن مچھلی سے لطف اندوز ہورہی ہے۔
کیٹمائی پارک کی انتظامیہ نے بتایا کہ 'اس مقابلے کا مقصد عوام میں بھورے ریچھوں کی اہمیت اور حفاظت کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ یہ ریچھ جون جولائی تک خوب کھاپی کر اپنا وزن بڑھاتے ہیں تاکہ موسمِ سرما میں غذائی کمی کے دوران زندہ رہ سکیں۔ ' یہ مقابلہ خوبصورت اور حیرت انگیز جانوروں کے بارے میں تو ہے لیکن خود ان کی زندگی اور موت کے درمیان احاطہ کرتا ہے،۔
اب اگلے ماہ (نومبر) میں ریچھ اپنی کچھار میں جاکر سوجائیں گے اور اس مقابلے کا مقصد موٹے ریچھوں کا مذاق اڑانا نہیں بلکہ ان کی زندگی اور جدوجہد کو ظاہر کرنا ہے۔ اس پارک میں 2000 سے زائد بھورے ریچھ ہیں جو سرما خوابی میں ایک تہائی وزن کم کرتے ہیں لیکن خوش قسمتی سے اس جھیل میں سامن مچھلی کی وافر مقدار موجود ہے۔
پارک کی انتظامیہ نے ریچھوں کو دیکھنے کے لیے جگہ جگہ کیمرے بھی لگائے ہیں اور عوام کو مقابلے میں شامل کرنے کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔