پی سی بی سوشل میڈیا پر اپنے ہی چیئرمین کے جعلی اکاؤنٹس بند نہ کروا سکا
ذمہ داروں کے خلاف فوری طور پر کارروائی نہ کرنے کی صورت میں بورڈ کو بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
KARACHI:
پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ہی چیئرمین کے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بند نہ کروا سکا۔
اس وقت فیس بک اور ٹوئٹر پر احسان مانی کے نام سے متعدد ایسے اکاؤنٹس موجود ہیں جن میں احسان مانی کی طرف سے آفیشل اکاؤنٹ ہونے کا دعوی کیا جاتا ہے لیکن چیئرمین پی سی بی خود اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ ان کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔
احسان مانی کے نام پر سوشل میڈیا پر بننے والے جعلی اکاؤنٹس سائبر کرائم کے زمرے میں آتے ہیں لیکن احسان مانی یا پاکستان کرکٹ بورڈ کے دوسرے عہدیداروں کی طرف سے نہ ہی ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیاگیا اور نہ ہی ان اکاؤنٹس کو بند کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات کیا گیا۔
ان جعلی اکاؤنٹس پر بعض اوقات ایسی پوسٹیں شیئر کی جاتی ہیں یاکمنٹس دیے جاتے ہیں جن کا کرکٹ سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہوتا، اگر فوری طور پر ان جعلی اکاؤنٹس کو بند نہ کیا گیاتو پاکستان کرکٹ بورڈ بڑے مسئلے میں الجھ سکتا ہے۔