ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی پاکستان اور بھارت مشترکہ چیمپئن قرار

بارش کے سبب میچ منسوخ ہونے کے سبب دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر چیمپئن قرار دے دیا گیا

پاکستان اور بھارت اس سے قبل دو دو بار یہ ایونٹ جیت چکے ہیں

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا جس پر دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپئن قرار دے دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا فائنل میچ بارش کی نذر ہوگیا، میچ نہ ہونے کے سبب پاکستان اور بھارت کو مشترکہ طور پر چیمپئن قرار دے دیا گیا جب کہ ایونٹ میں ملائشیا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔


واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت اس سے قبل دو دو بار یہ ایونٹ جیت چکے ہیں۔

Load Next Story