سمندراورساحلی مقامات پر تیل کی صفائی کا 70 فیصد کام مکمل

25 اکتوبرکوتیل کے رساؤکی اطلاعات پر بوٹس اورآلات سے لیس ٹیم سمندر میں بھیج دی گئی تھی

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان نیوی کے جوان مبارک ولیج کے قریب سمندر سے تیل صاف کرنے میں مصروف ہیں

گہرے سمندر اورساحلی مقامات پرتیل کی صفائی کاکام 70 فیصد تک مکمل کرلیا گیا۔

ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کمانڈر واجد چوہدری کے مطابق اتوارکو بھی ساحلی مقامات سے لہروں کے ذریعے کنارے پر آنے والے تیل کو اٹھانے کا کام کیا گیا،ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق 25اکتوبر کو مختلف ذرائع سے سمندر میں تیل کے رساؤکی اطلاعات موصول ہوئیں ۔


اسی روز ہیڈ کواٹرز میری ٹائم سیکیورٹی کے ڈیزاسٹر رسپانس سینٹر نے تیز رفتار بوٹس اور آلات سے لیس ٹیم سمندر میں بھیجی تاہم اس مشاہدے کے دوران آئل کی موجودگی کسی بھی جگہ سے رپورٹ نہیں ہوئی،بعدازاں 26 اکتوبر کو سمندر میں ہوائی جہاز کے ذریعے فضائی نگرانی کے دوران کیپ ماونزے کے قریب تیل کی موجودگی مشاہدے میں آئی،ترجمان کے مطابق کیپ ماونزے کے جنوب مغرب میں موجود تیل 500 میٹر کے رقبے میں دو الگ الگ حصوں میں تھا،صورتحال کے پیش نظر کنٹی جنسی پلان تشکیل دیا گیاجس میں پاک بحریہ،میری ٹائم سیکیورٹی،کے پی ٹی اور آئل مارکیٹنگ کمپنی کا عملہ شریک ہوااور سمندرمیں 27 اکتوبر آپر یشن کلین اپ عمل میں لایا گیا۔

ترجمان میری ٹائم کے مطابق جس وقت ٹیمیں آئل کی صفائی کے لیے سمندر میں پہنچی تو اس وقت آئل چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بٹ چکا تھا ، ساحل اور گہرے سمندر میں بیک وقت آہریشن کے نتیجے میں 70 فیصد صفائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جس کے بعد اتوار کو ہونے والے ایریل سرویلنس کے دوران سمندرمکمل طور پر صاف دکھائی دیا،ترجمان کے مطابق تیل کی بہت معمولی مقدار کیپ ماونزے کے قریب موجود ہے جس کے لیے کلینگ ٹاسک فورس کو آگاہ کردیا گیا ،ساحل سمندر پر تیل کی باقیات کی صفائی پیر(آج ) کو بھی کی جائیگی ساحل سمندر سے تیل ملی آلودہ ریت کو کے ایم سی کے ساتھ مل کر تلف کیا جارہا ہے۔
Load Next Story