جتوئی زمیندار ماموں نے6 سالہ بھانجی پر کتے چھوڑ دیے
6 سالہ بچی زبیدہ نے زمیندار محمد جاوید کی فصل سے پیاز توڑے تو اس نے مبینہ طور پر خونخوار کتے چھوڑ دیے
کھیت سے پیاز توڑنے پر زمیندار ماموں نے6 سالہ بھانجی پر کتے چھوڑ دیے جنہوں نے بچی کی ناک نوچ کر اسے بری طرح زخمی کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے ''ایکسپریس نیوز'' پر خبر چلنے کے بعد واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ بچی کی آج پلاسٹک سرجری متوقع ہے۔ جتوئی کے نواحی موضع لنڈی پتافی میں6 سالہ بچی زبیدہ نے زمیندار محمد جاوید کی فصل سے پیاز توڑے تو اس نے مبینہ طور پر خونخوار کتے چھوڑ دیے جنہوں نے بچی کو بری طرح نوچ ڈالا۔ بچی کو شدید زخمی حالت میں نشتر ہسپتال ملتان داخل کرا دیا گیا ہے۔
زبیدہ کے والد محمد طالب نے بتایا کہ 18 دن قبل اس کی بیٹی دیگر بچوں سمیت کھیلتے ہوئے میرے برادر نسبتی جاوید کے کھیتوں میں چلی گئی اور اس نے پیاز بھی توڑا جس پر ملزم جاوید نے اپنے پالتو کتے اس پر چھڑوادیے۔ ملزم کے ساتھ ہماری خاندانی رنجش بھی چل رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے ملزموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے جبکہ بچی کے علاج میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے۔